
نیو یارک – امریکی یہودی کانگرس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دانیال روزن تنظیم کے صدر کے منصب کیلئے نامزد کیا ہے۔ یہ نیویارک میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کی بنیاد 100 سال سے زیادہ عرصہ قبل ممتاز سائنسدان البرٹ آئنشٹائن اور امریکی سپریم کورٹ کے دو جسٹس فیلکس فرینکفرٹر اور لوئس برینڈیز نے رکھی۔ نئے صدر دانیال روزن ایک رئیل اسٹیٹ بزنس مین ہیں اور امریکی صدور کی طرف سے سرکاری عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ روزن کی تقرری یہودی امریکیوں اور ریاست اسرائیل کی سلامتی کیلئے ایک نازک وقت پر ہوئی ہے، کیونکہ امریکہ میں یہود دشمنی معاشرے اور کالج کیمپس دونوں میں تشویسناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دانیال روزن ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں کے پوتے ہیں، اورایک دہائی سے زیادہ عرصے تک امریکی یہودی کانگرس میں مختلف عہدوں پر کردار ادا کرتے رہے ہیں اور اس کے بورڈ کے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چلے ہیں۔ ان کے مستقبل کے منصوبوں میں تنظیم کے اندر اور باہر معاشرے میں وسیع مکالمے شروع کرنا شامل ہے۔
اپنی تقرری کے بعد اپنے پہلے تبصرے میں، روزن نے کہا: “یہ دنیا بھر کے یہودیوں کیلئے اتنا ہی اہم وقت ہے جتنا کہ ہماری تاریخ میں کسی بھی وقت ہوا ہو۔ کالج کیمپس یہود دشمنی کا گڑھ بن چکے ہیں، حماس جیسی انتہا پسند نسل کشی کی تحریکیں پھیل رہی ہیں، اوریہودیوں اور اسرائیل کے بارے میں غلط معلومات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس مشکل وقت میں اخلاقی برتری اور بین المذاہب مکالمے کیلئے، پہلے سے زیادہ امریکی یہودی کانگرس کی آج ضرورت اور کردار ہے”۔
گزشتہ سال دانیال روزن کو صدر جو بائیڈن نے یو ایس ٹریڈ ایکسپورٹ کونسل میں ممبر مقرر کیا ہے، جو امریکی صدور کو مشورہ دینے والا وائٹ ہاؤس میں تجارتی مشاورتی ادارہ ہے۔ اور 2014 میں، صدر بارک اوباما نے انہیں واشنگٹن میں ہولوکاسٹ میوزیم کے یونائیٹڈ سٹیٹس ہولوکاسٹ میموریل بورڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں ممبر مقرر کیا ہے۔
_______________________________________
امریکی یہودی کانگرس، یہودیوں کے حقوق، مفادات اور اقدار کیلئے کام کرنے والی ایک آزاد آواز ہے۔
امریکی یہودی کانگرس کی بنیاد 1918 میں امریکی یہودی رہنماؤں جیسے ربی سٹیفن ایس وائز، البرٹ آئنشٹائن، گولڈا میئر، اور جسٹس لوئس برینڈیس نے رکھی۔ یہ تنظیم عوامی پالیسی، قانون سازی، اورعدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک یہودی مفادات کا دفاع کرتے ہوئے مستقبل کی یہودی آواز کو تشکیل دینے میں مدد کرتی ہے۔
امریکی یہودی کانگرس امریکی قانون کے دفعہ 501 کے تحت ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے۔



