پیارے دوست،

حماس کے دہشت گردوں نے 7 اکتوبر 2023 کے قتل عام میں جس ظلم اور سنگ دلی کو جنم دیا، اسکے بعد کوئی شک نہیں کہ اسرائیل آج خطے اور دنیا کے ممالک کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔

آج اسرائیل کی باری ہے۔ کل اسرائیل کی جگہ کوئی دوسرا ملک ہوسکتا ہے۔

کوئی بھی ملک کسی دہشت گرد گروہ کو سرحد پار کرنے (وہ بھی مذہبی تہوار کے موقع پر)، اور پھر لوگوں کو ان کے گھروں سے اغوا کرنے، سینکڑوں شہریوں کو ظالمانہ طریقے سے ذبح کرنے، بچوں اور بوڑھوں کو قتل کرنے، اور فخر کے ساتھ تصویر کشی کرنے اور اس فساد کو فتح کے طور پر پیش کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

اس حملے کے بعد، دہشت گرد تنظیم حماس – اور ایران میں اسکی حامی خمینیوں کی حکومت – کے حوصلوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اگر آج حماس کو نہ روکا گیا تو اسرائیل، ہمسایہ عرب اور اسلامی ممالک، یورپ اور دنیا کو مزید دہشت گردانہ کارروائیوں اوراس طرح کے حملوں کے پھیلاؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسی وجہ سے اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ، بربریت کے خلاف تہذیب کے دفاع کی جنگ ہے۔

سات اکتوبر 2023، وہ دن ہے جو بدنامی میں رہے گا؛ جب ایک دہشت گرد گروہ نے بے گناہ اسرائیلیوں کو قتل کیا، غزہ کے بے گناہ فلسطینیوں پر جنگ مسلط کی، اور دنیا بھر میں نفرت پھیلائی۔

ہم اسرائیل کے ساتھ، حماس سے آزادی کے خواہاں غزہ کے بے گناہ شہریوں کے ساتھ، اور حماس کے قید خانوں میں آج قید اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

جیک روزن

صدر، امریکی یہودی کانگرس

دانیال روزن

نائب صدر، امریکی یہودی کانگرس

© 2020 American Jewish Congress.