امریکی یہودی تنظیم، فسادات کے خلاف، برطانوی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظیار کرتی ہے۔

ہم امریکی یہودی کانگریس میں برطانیہ میں مسلم مخالف فسادات کو گہری تشویش کے ساتھ  دیکھ رہے ہیں ہم واضح طور پر برطانیہ میں مسلم کش فسادات کی مذمت کرتے ہے۔  نفرت کی یہ کارروائیاں نہ صرف مسلم کمیونٹی پر براہ راست حملہ ہیں بلکہ یہ رواداری، احترام اور جمہوریت کی ان اقدار کی بھی توہین ہیں جو ہمیں عزیز ہیں۔

دائیں بازو کے انتہا پسندوں، سفید فام بالادستی پسندوں اور زینوفوبس کی طرف سے مسلسل نشانہ بننے والی کمیونٹی کے طور پر ہم بحیثیت یہودی قوم نفرت انگیز تقریر کے پرتشدد نتائج اور اقلیتوں کی تذلیل سے بخوبی واقف ہیں۔  بغير كسی بہانوں کے، سب کو معصوم مسلمان شہریوں اور مساجد پر حملے فوری طور پر مسترد کرنا چاہئے۔  یہودی قوم، مسلم کمیونٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور شدت پسندوں کی طرف سے برطانیہ کے دیگر مسائل کیلئے مسلمانوں کو قربانی کے بکرے کے طور پراستعمال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ یہ فسادات الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں، بلکہ عدم برداشت کی مختلف تحریکوں سے جنم لے رہے ہیں اور ہمیں نفرت کی تمام شکلوں کے خلاف اجتماعی موقف کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس رجحان کو نہ صرف برطانیہ میں دیکھا ہے بلکہ یورپ اور امریکہ میں بھی یہود دشمنی اور اسلاموفوبیا عروج پر ہیں۔

افہام و تفہیم، یکجہتی کو فروغ دینے کی ہر ایک کی ذمہ داری ہے: کمیونٹی لیڈرز، سیاست دان اور شہری، یکساں طور پر۔  اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم سب زہریلے نظریات اورغلط معلومات کو مسترد کرنے کیلئے اکٹھے ہوں کیونکہ یہ نفرت اور غلط نظریات ہمارے جمہوری معاشروں کیلئے خطرہ ہیں۔

© 2020 American Jewish Congress.